Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانوی سرکاری اہلکار کا موساد پر مبحوح کے قتل کا الزام

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades5

برطانوی جریدے ”ٹیلی گراف” کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے باقاعدہ طورپر موساد کو اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عزالدین القسام بریگیڈ کے سابق کمانڈر محمود مبحوح کے 20 جنوری کے قتل کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

منگل کے ایڈیشن کی اپنی رپورٹ میں اخبار نے کہا ہے کہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے پیر کی شب لندن میں صہیونی سفیر ”رون براوزر” کو طلب کیا اور انہیں دبئی کے ہوٹل میں مبوح کے قتل بارے اپنے تحقیقات سے آگاہ کیا۔

اخبار نے وزارتی بیان کے حوالے سے لکھا کہ برٹش سیکیورٹی سروسز نے 15سے زائد برطانوی پاسپورٹ ائر پورٹ پر پکڑے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کی توقعات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں کہ برطانیہ موساد کی اس شرمناک حرکت پر اسرائیل کے سفیر کو ملک سے باہر بھیج دے۔ اسی طرح اسرائیلی پاسپورٹ کے برطانوی آپریشن کو بھی بند کردیا جائے ۔

میڈیا کے مطابق برطانوی پاسپورٹ کے استعمال پر برطانوی حکومت نے غم وغصہ کا اظہار کیا۔اخبار”غراف” نے برطانوی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ”صہیونی ریاست کو کسی قسم کا سبق سکھانے کی زیادہ امید نہیں کی جا سکتی”

یاد رہے کہ مبحوح کے قتل میں مشتبہ افراد میں سے اکثر لوگوں کے یورپی پاسپورٹ تھے۔ ان افراد میں صہیونی ریاست میں رہنے والے برطانوی بھی شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan