Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانوی انگریزی اخبار” ڈیلی میل” نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں جنوری میں موساد کے ہاتھوں شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کی شہادت سے متعلق برطانیہ کو پیشگی علم تھا۔

mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades1 برطانوی انگریزی اخبار” ڈیلی میل” نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں جنوری میں موساد کے ہاتھوں شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود مبحوح کی شہادت سے متعلق برطانیہ کو پیشگی علم تھا۔ اخبارنے اپنی جمعہ کی اشاعت میں صفحہ اول پر شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی “ایم آئی 6” کو مبحوح پر حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔ اس کے علاوہ برطانوی انٹیلی جنس اداروں کو معلوم تھا کہ موساد کے ایجنٓٹ برطانوی ویزے پرمتحدہ عرب امارات کا سفرکر رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ “ایم آئٓی 6” کے علم میں یہ ساری معلومات ہونے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ انٹیلی جنس حکام کو یہ بھی معلوم تھا کہ موساد کے ایجنٹوں نے جعلی پاسپورٹ کے ذریعے سفر کیا اور ان کا مقصد حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمود المبحوح کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا ہے۔ اخبار نے موساد کے ایک ممبر کے نام منسوب بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبئی میں مبحوح کے قتل سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے برطانوی وزارت خارجہ کے حکام کو کارروائی سے متعلق مطلع کر دیا تھا۔ اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی انٹیلی جنس حکام اور حکومت کو موصولہ اطلاعات ایک مصدقہ ذرائع سے پہنچائی گئی تھیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موساد کے یہ توقع رکھتا ہے کہ برطانوی حکام برطانیہ کے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے باوجود ان کے ساتھ نرمی کا رویہ برتیں گے۔ دوسری جانب برطانوی محکمہ خارجہ نے ڈیلی میل کی رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے حکام کے پاس ایسی پیشگی کوئی اطلاع نہیں تھی، جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ موساد کے ایجنٹ برطانوی پاسپورٹوں پر دبئی کا سفر کررہے ہیں۔ برطانیہ کو بھی اس امر کا علم اس وقت ہوا جب دوبئی پولیس نے مبحوح کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کے بعد ایک پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ دبئی میں آنے والے بعض افراد نے لندن سے برطانوی پاسپورٹس کے ذریعے سفر کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan