Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

برطانوی امدادی قافلہ “امید” تیونس پہنچ گیا، جگہ جگہ والہانہ استقبال

palestine_foundation_pakistan_gaza-hope-convoy-uk-based

محصورین غزہ کی امدادکے لیے اشیائے ضروریہ کی کھیپ لے کر برطانیہ سے آنے والا امدادی قافلہ “امید” خشکی کے راستے تیونس پہنچ گیا ہے. تیونس کی سرکاری خبررساں ایجنسی”واٹ” کےمطابق امدادی قافلہ “امید” بدھ کو الجزائر کی سرحد عبور کر کے تیونس کے سرحدی علاقے “بوشکہ”پہنچا جہاں مقامی شہریوں کی جانب سے قافلے کا پرتبال استقبال کیا گیا. قافلے میں برطانیہ کی اہم سماجی شخصیات اور انسانی حقوق کے رضاکاروں سمیت 69 افراد ہمراہ ہیں جبکہ قافلے میں کل 29 چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل ہیں. قافلے کے ایک ہمراہی نے تیونسی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیونس کے بارڈر حکام اور کسٹم حکام نے ان کے ساتھ بھرپر تعاون کیا ہے.خیال رہے کہ برطانیہ سے امدادی قافلہ “راہ امید” 10اکتوبر کو روانہ ہوا تھا، اب تک یہ قافلہ فرانس، اسپین، مراکش اور الجزائر سے ہوتے ہوئے تیونس پہنچا ہے. اگلے مرحلے میں یہ لیبیا سے ہوتے مصر پہنچے گا جہاں سے مصری حکام سے اجازت ملنے کے بعد غزہ داخل ہو گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan