عالمی دباؤ کے نتیجے میں اسرائیل نے اقوام متحدہ کےسکریٹری بان کی مون اوریورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ مارٹن اشٹون کوغزہ کادورہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کےترجمان نے اعلان کیاہے کہ ان دونوں سفارتکاروں کی خصوصی درخواست کے جواب میں بان کی مون اور کاٹرین اشٹون کوغزہ پٹی جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔اس سےقبل صیہونی حکومت نےاعلان کیاتھاکہ اشٹون رفح سےغزہ میں داخل ہوسکتے ہیں ۔اشٹون، اتوار کےدن سے اس علاقے کادورہ شروع کریں گے اورآئندہ دنوں میں بان کی مون بھی اس علاقے کے دورےپرآئيں گے۔