Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

باطل فیصلہ، ہمیں القدس کی مدد سے نہیں روک سکتا: رائد صلاح

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah-the-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-5

القدس میں صہیونی مجسٹریٹی عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو پانچ ماہ عملی قید کی سزا کا فیصلہ سنایا ہے۔ شیخ رائد صلاح کو باب المغاربہ کیس میں 07 فروری 2002ء کو 09 ماہ قید کی سزا کے خلاف شیخ صلاح کے وکلا کی جانب سے نظرثانی کی اپیل عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جس پر غور کے لیے منعقدہ اجلاس میں عدالت نے فیصلہ سنایا۔ شیخ رائد صلاح نے عدالت کے حالیہ فیصلے پر کچھ اس طرح تبصرہ کیا ’’یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے اور مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے جاری صہیونی کوششوں کی پالیسی کی تکمیل کا ایک راستہ ہے۔ کیونکہ ہماری نظر میں پچھلی سزا کا فیصلہ ہی باطل تھا تو باطل کے متعلق آنے والا فیصلہ بھی باطل ہو گا شیخ صلاح نے فیصلے میں سزا کی مدت کے بارے میں کہا کہ یہ بہت معمولی بات ہے، ہم اسرائیل کی بربادی تک ایک دن بھی مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کی مدد کرنے سے دستبردار نہیں ہونگے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan