Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایک درجن فلسطینی جماعتوں نے فلسطین ـ اسرائیل مذاکرات مسترد کر دیے

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-palestinian-factions-meeting1

شام میں گیارہ فلسطینی مزاحمتی اور سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے دونوں بڑی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” اور فتح پر ایک بار پھر مصالحت کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کرنے کی اپیل کی ہے. فلسطینی جماعتوں کے اتحاد نے امریکا کی زیرنگرانی فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ جاری نام نہاد امن مذاکرات کو ایک بارپھر مسترد کر دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دمشق میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کی زیرصدارت گیارہ فلسطینی جماعتوں کے اجلاس میں امریکی صدر براک اوباما کی جانب سے اسرائیل کو یہودی بستیوں کی روک تھام کے لیےدی گئی یقین دہانیوں کو مسترد کر دیا گیا. اجلاس میں کہا گیا کہ امریکا کی جانب سے دو ماہ کے لیے یہودی آبادکاری رکوانے کے لیے اسرائیل کو جومراعات فراہم کرنے کی یقین دہانیاں کرائی ہیں اس سے صاف طور پر ظاہرہوتا ہے کہ امریکا صرف مذاکرات کے ذریعے اسرائیل کا مفاد تلاش کر رہا ہے. اس کے نزدیک فلسطینیوں کے بنیادی سلب شدہ حقوق کی واپسی کی کوئی اہمیت نہیں. اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جماعتیں فتح اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ راست مذاکرات کو فلسطین کے مستقبل کے حوالے سے سخت نقصان دہ سمجھتی ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ فتح اتھارٹی جلد ازجلد مذاکرات سے انکار کر کے داخلی مفاہمت اور مزاحمت کی از سرنو صف بندی پر توجہ دے. بیان میں عرب لیگ کی فالو اپ کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاھو کو دو ماہ کے لیے یہودی آبادکاری روکنےکے بعد جن مراعات کی یقین دہانیاں کرائی ہیں، ان کے خطرناک نتائج کو بھی ذہن میں رکھے، کیونکہ امریکا خطے میں امن کے نام پر فلسطینیوں کو ان کے تمام حقوق سے محروم کرنا چاہتا ہے. خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل کی آمد کے موقع پر اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا نے ان کے ذریعے اسرائیل کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر تل ابیب دو ماہ تک یہودی بستیوں کی تعمیر روک دے توامریکا اسے ممنوعہ ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مسئلہ فلسطین کو سلامتی کونسل میں اٹھانے کی عرب ممالک کی کوششوں کو سختی سے روکے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan