Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ایمبولینسوں میں مسلح افراد کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے جھوٹ، غزہ سول ڈیفنس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں محکمہ سول ڈیفنس نے قابض اسرائیلی فوج کے ان گمراہ کن دعووں کو یکسر مسترد کر دیا ہے جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایمبولینسوں کو فلسطینی مسلح افراد کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ محکمہ سول ڈیفنس نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان بے بنیاد الزامات کی حقیقت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس نے اپنے ایک پریس بیان میں اس بات کی سختی سے تصدیق کی ہے کہ کبھی بھی کسی مسلح شخص نے ایمبولینسوں کو استعمال نہیں کیا اور قابض دشمن کی پیش کردہ من گھڑت کہانی مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔

ادارے نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ویڈیوز میں جو افراد نظر آ رہے ہیں، وہ دراصل سول پولیس کے اہلکار ہیں۔ یہ اہلکار اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران ایمبولینسوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے اور زخمیوں کی منتقلی میں سہولت کاری کے لیے اپنا ذاتی سرکاری اسلحہ ساتھ رکھتے ہیں۔ وہ کوئی “مسلح جنگجو” نہیں ہیں جیسا کہ قابض دشمن کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

محکمہ سول ڈیفنس نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل دانستہ طور پر تصاویر اور ویڈیوز کو توڑ مروڑ کر اور کانٹ چھانٹ کر کے پیش کر رہا ہے۔ اس سفاکیت کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری اپنے جنگی جرائم، بالخصوص طبی عملے، پیرامیڈیکس اور ایمبولینسوں کو نشانہ بنانے کے گھناؤنے اقدامات کو جواز فراہم کرنا ہے۔

سول ڈیفنس نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق کام کرنے کے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ادارے نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قابض دشمن کے ان جھوٹے دعووں کو بے نقاب کریں اور میدان عمل میں انسانی خدمات سرانجام دینے والے عملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبرسنہ 2023ء سے جاری اس معرکے میں قابض اسرائیلی افواج امریکہ اور یورپ کی پشت پناہی کے ساتھ غزہ میں بدترین نسل کشی میں مصروف ہیں۔ اس دوران فلسطینیوں کے قتلِ عام، انہیں فاقوں پر مجبور کرنے، شہروں کی تباہی، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں عالمی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی پاؤں تلے روند دیا گیا ہے۔

اس وحشیانہ نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ دشمن کی اس سفاکیت نے غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا کر دی ہے جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور پورا علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan