Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایل او کی ایگزیکٹیو کونسل اجلاس کے فیصلے غیر قانونی ہیں: نبیل عمرو

palestine_foundation_pakistan_nabil-amr-fatah-and-plo-leader1

تنظیم آزادی فلسطین (PLO) کی مرکزی کونسل کے رکن اور ’’فتح‘‘ کے رہنما نبیل عمرو نے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی بحالی کے فیصلہ کرنے والی پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا فیصلہ کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتا کیونکہ جس فورم نے یہ مذاکرات کے لئے گرین سگنل دیا ہے اس کا مطلوبہ کورم پورا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سات ارکان کی غیر موجودگی میں کیے جانے والا کیمٹی کا فیصلہ پارٹی کے قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا۔

نبیل عمرو نے اخبار ’’القدس العربی‘‘کو دیے گئے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جارح اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی تائید کے لیے بلائے گئے اجلاس میں ایگزیکٹیو کونسل کا کورم پورا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ فیصلے کے لیے مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باوجود اجلاس میں حاضر افراد کی ووٹنگ سے ہی فیصلہ کر دیا گیا۔

عمرو نے حالیہ فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سارا عمل اپنی اصل کے اعتبار نے غیر قانونی ہے۔ اس طرح کے سنجیدہ مسئلے پر کوئی فیصلہ مطلوبہ شرائط پوری کرتے فریم ورک کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس کی سربراہی میں ایک اجلاس کے بعد پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات کرنے کی منظوری دی تھی، اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس سمیت 1967 ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکنے سے صریح انکار کے باوجود صہیونی ریاست کے مذاکرات کی بحالی کے فیصلے کو مختلف فلسطینی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan