Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

ایران پر امریکہ اور صہیونی ریاست کے حملے، خطے میں کشیدگی عروج پر

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غاصب اسرائیلی افواج اور امریکی فوج نے آج ہفتے کی صبح ایران پر فضائی جارحیت کا آغاز کر دیا ہے جبکہ غاصب اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں جہاں فضائی حدود بند کر دی گئی ہے اور اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران میں فوجی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

آج صبح سویرے غاصب اسرائیل کے وزیر جنگ نے ایک بیان میں کہا کہ تل ابیب نے ایران پر ایک نام نہاد پیشگی حملے کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اسی وقت پورے غاصب اسرائیل میں سائرن گونج رہے تھے۔

الجزیرہ نے ایک امریکی ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ امریکہ ایران پر حملے میں غاصب اسرائیل کے ساتھ مل کر شریک ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی نے دارالحکومت تہران میں دھماکوں کی آوازیں سنے جانے اور دھوئیں کے بادل اٹھنے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے قلب میں 3 دھماکے سنے گئے جس کے بعد مزید فضائی حملوں کی خبریں موصول ہوئیں اور نشانہ بنائی گئی جگہوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے اڈوں اور طیارہ بردار بحری جہاز سے درجنوں امریکی طیارے حملے کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا دفتر، وزارت انٹیلی جنس، وزارت دفاع اور ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی شامل ہیں۔

دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست نے تمام علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ اور حالت جنگ میں منتقلی کا اعلان کر دیا ہے جس میں اہم اداروں کے علاوہ سکولوں، دیگر اداروں اور کاروبار کی بندش، فضائی حدود کی بندش اور ایرانی ردعمل کے پیش نظر اجتماعات پر پابندی شامل ہے۔

یہ غاصب اسرائیلی جارحیت ایران پر حملے کی بڑھتی ہوئی امریکی دھمکیوں کے درمیان سامنے آئی ہے حالانکہ ایٹمی فائل پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں مثبت ماحول پایا جا رہا تھا۔

گذشتہ دو دنوں کے دوران تہران پر قریب الوقوع حملے کے بارے میں انتباہات میں شدت آگئی تھی جس میں کئی ممالک نے اپنے شہریوں سے ایران چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ دیگر ممالک نے ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan