اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرانٹلجنس نے کہا ہے کہ ایران نے صیہونی حکومت کی ایک ویب سائٹ سے وابستہ عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نزدیک سے صیہونی حکومت کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر نظر رکھےہوئے ہے۔ انٹلجنس کے وزیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف ملک میں موساد کی جاسوسی کی سرگرمیوں پرنزدیک سے نظر رکھتا ہے بلکہ مسلم اور ہمسایہ ملکوں میں بھی صیہونی حکومت کی جاسوسی کی کاروائیوں کو زیر نظر رکھے ہوئے ہے۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ صیہونی حکومت نے اپنے لاپتہ فوجی کے نام پر ایک ویب سائٹ بنائي تھی اور غیر سرکاری تنظیم کے روپ میں جاسوسی کی کاروائياں انجام دے رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اس ویب سائٹ سے تعاون کرنےوالوں کو مختلف ملکوں میں جاسوس کے طورپر استعمال کرتی ہے تاکہ مسلم ممالک کے خلاف جاسوسی کرسکے۔ انٹلجنس کے وزیر نے کہا کہ ایرانی انٹلجنس ایجنٹ موساد کے اندر گھس کر اس کی مختلف سازشوں کو ناکام بنارہے ہیں۔