حماس تحریک کی طرف سے ایران میں شدید سیلاب کی وجہ سے متعدد افراد کے جاں بحق اور بہت سے خاندانوں کے بے گھر ہو جانے پر ایران کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ ایران میں سیلاب کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصے میں تباہی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
سیلابی ریلوں کی وجہ سے بہت سے شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور بہت سے خاندان کے مکانات سیلاب میں بہہ گئے۔
اس سلسلے میں حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ۔ اس افسوسناک تباہی پر حماس کو دلی رنج ہے اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ اللہ تبارک و تعالی ان سب متاثرین پر رحم فرمائے ۔ نیزسیلابی ریلے میں لاپتہ ہو گئے افراد کے لیے بھی دعا کی گئی ہے کہ وہ جلد اپنے اہل کو مل جائیں۔