Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

ایران میں تختہ دار پر اسرائیلی جاسوس کی پھانسی

تہران – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پھانسی پانے والے شخص کی شناخت حامد ریزا کے نام سے ہوئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں ایران میں اس سے قبل بھی متعدد افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے روابط اور ملک کے اندر کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حامد ریزا کو 29 اپریل 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا اور خفیہ ایجنسی (موساد) کے لئے جاسوسی اور انٹیلی جنس تعاون، خفیہ دستاویزات اور معلومات کی منتقلی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔ یہ سزا سپریم کورٹ کی توثیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد دی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan