Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

ایران دو ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتا ہے

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ چھڑ گئی تو اس بار ایران ایک ہی وقت میں دو ہزار میزائل داغنے کی مکمل تیاری کر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، خفیہ انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے آئندہ جنگ میں اسرائیل کے خلاف اپنے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ گزشتہ 12 روزہ جنگ میں ایران نے تقریباً 500 میزائل فائر کیے تھے،لیکن اب یہ تعداد چار گنا زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

مزید انکشاف میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کی میزائل فیکٹریوں نے اپنی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کر لیا ہے۔جس کی سب سے بڑی وجہ چین سے خام مال کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس وقت ایران کے پاس 500 کلو گرام 60٪ افزودہ یورینیم موجود ہے اور اگر اسے 90٪ تک افزودہ کر لیا جائے تو کم از کم 10 ایٹمی بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔

مغربی اور خلیجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا دوسرا مرحلہ اب صرف وقت کی بات رہ گیا ہے کیونکہ اسرائیل کو گذشتہ 12 روزہ جنگ میں ایران نے جاری ضربیں لگائی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan