تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ 28 فروری سے جاری امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3,000 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی فرانزک اتھارٹی کے سربراہ، عباس مسجدی ارانی نے بتایا کہ حملوں کے بعد تقریباً 40 فیصد لاشوں کی ابتدائی طور پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
ایرانی خبر رساں ادارے میزان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکام نے گزشتہ جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران حاصل کیے گئے تجربے کی مدد سے لاشوں کی شناخت کی اور انہیں اہل خانہ کے حوالے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فرانزک اتھارٹی نے عدلیہ کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہلاکتوں کی جانچ کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ شناخت کا عمل اب بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا نے منگل کے روز دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے خاتمے کے لیے حتمی معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔