تل ابیب – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں جمعہ کے روز قابض صہیونی ریاست کے فوجی ڈرون طیاروں کی تیاری کے اہم مرکز ایروسول کارخانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے مشرق میں واقع بیتاح تیکفا میں گذشتہ روز ہونے والے ایرانی میزائل حملے کے باعث اس کارخانے کو انتہائی سنگین نقصان پہنچا ہے۔
یدیعوت احرونوت کے مطابق ایران کا ایک بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے براہ راست ایک حساس صنعتی کمپلیکس پر جا گرا۔
عبرانی رپورٹس میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ نقصانات کا مرکز تکنیکی عسکری صنعتوں کے شعبے سے وابستہ تنصیبات ہیں جن میں ایروسول نامی کارخانہ بھی شامل ہے جو فوجی ڈرون طیاروں کے حیاتیاتی حصوں کی تیاری اور ترقی میں مہارت رکھتا ہے۔
