Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایرانی بحری جہازوں کو غزہ جانے سے نہیں روکیں گے: مصری عہدیدار

palestine_foundation_pakistan_gaza-strip-map

مصر میں نہر سوئز انتظامیہ کے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ انتظامیہ کو ایران سمیت کسی ملک کی جانب سے نہر سوئز سے گزرنے کی اجازت کے لیے درخواست موصول نہیں ہوئی ہے تاہم ہماری جانب سے امدادی سامان لیکر غزہ آنے والے کسی بھی ایرانی جہاز کا راستہ روکا نہیں جائے گا۔ معروف مصری اخبار ’’اھرام‘‘ نے نہر سوئز کے امور کے ذمہ دار کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’ نہر سوئز انتظامیہ ایرانی جہازوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ قسطنطنیہ کے مطابق کسی بھی ملک کے بحری جہاز کو نہر سوئز سے گزرنے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں موجود ہلال احمر تنظیم نے غزہ کی پٹی کا چار سال سے جاری اسرائیلی محاصرہ توڑنے کے لیے امدادی سامان پر مشتمل بحری جہاز غزہ کی پٹی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس جہاز کے ذریعے ضروریات زندگی اور ادویات اہل غزہ تک پہنچائی جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan