Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

ایتمار بن گویر کا دورہ نقب، صہیونی تکبر اور جارحیت کا مظہر

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر کی جانب سے جنوبی فلسطین کے علاقے نقب میں ذاتی طور پر جا کر بدوی خاندانوں کو گھروں کی مسماری اور بے دخلی کے احکامات دینا منظم ریاستی دہشت گردی اور صہیونی تکبر کی واضح مثال ہے۔ حماس کے مطابق یہ اقدام اس درندگی کی کھلی جھلک ہے جو قابض اسرائیلی حکومت کی سرپرستی میں پورے فلسطین میں جاری ہے۔

جمعرات کے روز مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ اپنے بیان میں حماس نے کہا کہ قابض اسرائیل کا بدوی برادریوں کے خلاف طاقت کا استعمال، ان کی زمینوں پر قبضے کی کوششیں اور انہیں پناہ سے محروم کرنے کی دھمکیاں ایک منظم اذیت رسانی اور نسلی امتیاز کی نئی کڑی ہیں۔ یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض ریاست کسی بھی اخلاقی یا قانونی حد کی پابند نہیں اور اشتعال انگیزی و ظلم کے ذریعے اپنے توسیع پسندانہ عزائم کو آگے بڑھا رہی ہے۔

حماس نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیلی حکومت کا فسطائی اور جابرانہ طرزِ عمل خطے میں سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔ تحریک نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کر کے نقب میں فلسطینیوں کے خلاف مسماری، جلا وطنی اور جبری بے دخلی کی پالیسیوں کو روکا جائے۔

بیان میں حماس نے فلسطینی عوام، قومی اداروں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ نقب کے بدوی باشندوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور قابض اسرائیل کے جبری انخلا کے منصوبوں کے خلاف عوامی و قانونی مزاحمت کو مزید منظم کریں۔ حماس نے کہا کہ فلسطینی عوام کا عزم و استقامت ہی ان تمام صہیونی سازشوں کے سامنے مضبوط دیوار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan