Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اہل غزہ کو بھوک اور غربت میں نہیں چھوڑ سکتے: ایردوان

palestine_foundation_pakistan_tayyip-erdogan-turkish-premier-recep22

ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر فلسطینی شہریوں با لخصوص غزہ کے محاصرہ زدہ شہریوں کی ہرممکن مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے بچوں کو بھوک ،غربت اور افلاس میں نہیں دیکھ سکتے،جہاں تک ہو سکا ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ترک وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز استنبول میں تاجروں اور صنعت کاروں کی آزاد تنظیم” الموصیاد” کی طرف سے تجارتی نمائش کے افتتاح پر خطاب کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر خاموش تماشائی بن کر اور ہاتھ باندھ کر نہیں بیٹھ سکتے. انہیں انصاف فراہم کرنےکےلیے ترکی ہرسطح پر کوششں جاری رکھے گا. طیب ایردوان نے کہا کہ غزہ میں ناکہ بندی کا شکار بچوں اور پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بچوں کی مشکلات ایک جیسی ہیں. ترکی ان کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا. ترک وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھی فلسطینی عوام کی بہبود کے لیے کام کیا ہے آئندہ بھی ان کی مدد سے پشت نہیں پھیریں گے. انہوں عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی محصورین غزہ اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی میں ان کی مدد کے لیے مزید امداد فراہم کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan