Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

اہل غزہ حج کی سعادت سے محروم، کوٹہ صرف القدس اور شمالی اضلاع کے لیے مختص

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے منگل کے روز مطلع کیا ہے کہ قابض اسرائیل کے جارحانہ اقدامات اور غزہ کی گزرگاہوں کی مسلسل بندش اس سال اہل غزہ کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانگی اور واپسی سے روکنے کا باعث بن رہی ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ حکومت نے متعلقہ علاقائی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کے حجاج کے سفر اور واپسی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم رفح بری گزرگاہ کے ذریعے شہریوں کی نقل و حرکت پر عائد مسلسل پابندیوں کے باعث اب تک ایسی کوئی حقیقی ضمانت حاصل نہیں ہو سکی۔

وقت کی تنگی اور ویزوں کے اجراء کی آخری تاریخ 20 مارچ سنہ 2026ء مقرر ہونے کے باعث ایک استثنائی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ طے پایا ہے کہ غزہ سے باہر مقیم اہل غزہ کے لیے رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد غزہ کا جو کوٹہ باقی بچ گیا ہے اسے قرعہ اندازی کے ذریعے القدس، مسجد اقصیٰ اور شمالی محافظات کے باشندوں میں تقسیم کر دیا جائے گا تاکہ ریاست فلسطین کا حج کوٹہ ضائع نہ ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan