Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اپنے خون سے مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کا تحفظ یقینی بنائیں گے: الزھار

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahar-a-senior-member-of-the-hamas-leadership-in-the-gaza-strip1

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے مرکزی راہنما اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھارنے مسجد اقصیٰ کے قریب”صومعہ” کی تعمیر اور اس کے افتتاح کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یہودیوں کی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

یوم تحفظ القدس کے موقع پر یہودیوں کے نام اپنے ایک پیغام میں محمود الزھار نے کہا کہ “اے تاریخ کو مسخ کرنے والے صومعہ کا افتتاح کرنے والو!، ہم تمہیں یہ پیغام واضح طور دینا چاہتے ہیں کہ تم ہی انبیاء کے قاتل ہو، تمہارا انجام تباہی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں، تم نے ایٹم بم اپنی ہی تباہی کےلیے تیار کیا، دنیا بھر میں فسادی تم ہو، تمہارا ناپاک وجود زمین کے جس حصے میں بھی ہے، فساد کا باعث ہے اور انجام کار تباہی تمہاری ہو گی”۔

انہوں نے مزید کہا کہ” اے فلسطین کی مقدس سرزمین پر تسلط قائم کرنے والو!، مقدسات اسلامی کی بے حرمتی کرنے والو!، ہمارے بچوں، خواتین اوربزرگوں کو خون میں نہلانے والو، ہماری مساجد اور مدارس کو زمین بوس کرنے والو، اپنی مفادات کے لیے اخلاقی اور اصولی اقدار کے سوداگرو، مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کی سازشیں کرنے والو، ہم تمہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم فلسطین میں تمام مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اپنا خون، کھال، گوشت، ہڈیاں، مال و دولت اور ہر وہ چیز جو ہماری ملکیت میں ہے ان کے تحفظ پر قربان کرنے والے ہیں، اگر فلسطین کی مساجد نے ہم سے ہمارے خون، اور جانوں کا خراج مانگا تو ہم اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ مقام معراج رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کرنے کی ناپاک جسارت کرنے میں تم میں ہم نہیں، فلسطینی عوام اور عالم اسلام ابھی زندہ ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan