Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اپنےشہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری تدابیر کو یقینی بنائیں گے: ترکی

palestine_foundation_pakistan_ahmed-dawood-oglu-turkish-minister-of-foreign-affairs1 ترکی کے وزیرخارجہ احمد داٶد اوگلو کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے امدادی بحری بیڑے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور ترکی کے نو شہریوں کی شہادت کے بعد دنیا بھر میں ترک باشندوں کا تحفظ ضروری ہو گیا ہے. ترک حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ اور ان کے حقوق سے غافل نہیں . ترک باشندے جہاں کہیں بھی ہوں گے ان کے تحفظ کو یقین بنائیں گے. جمعرات کے روز لندن میں ایک نیوز کانفرنس کےدوران فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بارے میں سوال پر احمد داٶد اوگلو نے کہا کہ “فریڈم فلوٹیلا پر حملے اور اس میں نو شہریوں کی ہلاکت پر ہم اسرائیل سے معافی اور عالمی تحقیقات کے منتظر ہیں. اسرائیل سے معافی اور عالمی تحقیقات ترکی کے جائز، منصفانہ اور معقول مطالبات ہیں، جنہیں تسلیم کیا جانا چاہیے” انہوں نے مزید کہا کہ اگرصہیونی حکومت نے ترکی کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو انقرہ دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے ،اپنے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا. احمد داٶد اوگلو نے کہا کہ اسرائیل اگر ترکی کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے تو اسے فریڈم فلوٹیلا پر حملے پر خود کو جواب دہی کے لیے پیش کرنا ہو گا اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بہتری کے لیے اور بہت کچھ کرنا ہو گا. واضح رہے کہ ترک وزیرخارجہ کی جانب سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ حال ہی میں اسرائیل نے ترکی کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پرحملے پر معافی مانگنے سے انکارکر دیا ہے. گذشتہ اکتیس مئی کو غزہ امداد لے جانے والے عالمی امدادی بحری بیڑے فریڈم فلوٹیلا پرعالمی سمندر میں اسرائیلی فوج کے حملے میں نو ترک رضاکار شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ترکی نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا. اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بدستور کشیدہ چلے آ رہے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan