مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین
ایک فلسطینی رپورٹ میں اپریل کے مہینے میں مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اوراندرونی علاقوں میں قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کوبڑے اور موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ8 مختلف گورنریوں میں 23 شہریوں کی شہادت واقع ہوئی۔ان میں سے 11 فلسطینی جنین گورنری میں شہید جب کہ 1623 دیگر زخمی ہوئے۔ اس دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 56 دیگر زخمی ہوئے۔
ایک فلسطینی تنظیم ’معطی‘ کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل 2022 کے مہینے فلسطینیوں کی طرف سے کل 1,510 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ ان میں 76 فائرنگ کے حملے اور مسلح جھڑپیں شامل ہیں۔ان جھڑپوں میں 34 جنین میں ہوئیں۔
جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ شہید رعد فتحی حازم نے تل ابیب شہر کی “ڈیزنکوف اسٹریٹ” پر فائرنگ کا حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، جب کہ حملہ آور چھپنے میں کامیاب ہو گیا۔ مگر اسے چند گھنٹوں کے بعد یافا شہر میں ایک مقابلے میں شہید کردیا گیا۔
میں مزید پڑھیں
https:/urdu.palinfo.com/25299
جملہ حقوق بحق مرکز اطلاعات فلسطین محفوظ ہیں