حماس نے اسلامی وزراء خارجہ سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ محاصرہ ختم کرانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ پریس کے نام جاری ایک بیان میں حماس ترجمان فوزی برہوم نے اسلامی کانفرنس (او آئی سی) سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک کے بعد ایک امدادی کارواں غزہ محاصرہ توڑنے کیلئے روانہ کرتے رہیں ،جب تک کہ محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا۔واضح رہے کہ او آئی سی ایران کی خصوصی درخواست پر ،آزادی بحری بیڑے پر اسرائیلی حملے سے پیدا شدہ صورتحال اورمسلسل غزہ محاصرے پر ایک ایمرجنسی اجلاس بلا رہی ہے۔ فوزی برھوم نے کہا کہ 3 سال سے زائد عرصے سے جاری غزہ محاصرے سے ،غزہ وادی میں صورتحال انتہائی سنگین اور ابتر ہوئی ہے۔حالات اب اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں او آئی سی کی طرف سے عملی اقدامات اٹھانے میں اب دیر نہیں لگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک غزہ محاصرہ ختم کرانے اور جنگی مجرموں کو قرار واقعی سزا دلانے کیلئے ہر ممکنہ طریقہ اختیار کریں