انڈونیشیا کا 35رکنی پارلیمانی وفد سپیکر مرزو کی علی کی قیادت میں غزہ پہنچ گیا ہے۔ غزہ میں ان کا استقبال فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے اس موقع پر عرب اور اسلامی دنیا سے اپیل کی کہ وہ غزہ محاصرے کے اختتام تک سیاسی اور انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ یکجہتی کا اظہار کریں۔ اس موقع پر مہمان پارلیمانی گروپ کے سربرہ سپیکر علی نے اپنی حکومت کی طرف سے شمالی غزہ میں ایک ہسپتال کے قیام کیلئے 200ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور وہ ان کی آزادی کی جدوجہد میں ہمہ تن ان کی پشت پر کھڑے ہیں۔