اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی نزار رمضان نے کہا کہ مصر میں عوامی تحریک ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف نفرت کا اظہار ہے ۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو جاری کردہ بیان میں نزار رمضان نے مصری قوم کو صدر حسنی مبارک کے خلاف کامیاب تحریک پر مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری انقلاب کے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے مشرق وسطی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے مصری عوام کی تحریک کو انقلاب فرانس کے ہم پلہ قرار دیا ۔ حماس رہنما نے مصری انقلاب کو خود پرستانہ قرار دینے اور اس کے خلاف ہونیوالے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا ۔