Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انسانی حقوق کے کارکن صلاح حموری کی نظر بندی میں 3 ماہ کی توسیع

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی عوام اور  سرکردہ فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کا سلسلے  آگے بڑھاتے ہوئے معروف فلسطینی وکیل صلاح حموری کی نظر بندی میں  تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ نظر بندی کی مدت میں یہ توسیع اس وقت کی گئی جب وہ ایک روز بعد یعنی پیر چھ جون کو  اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے تھے۔

قانون دان اور انسانی حقوق کے حق میں سر گرم رہنے والے  صلاح حموری کے بارے میں انسانی حقوق کے ایک اور فلسطینی کارکن کا کہنا ہے کہ صلاح حموری کو اسرائیلی قابض فورسز نے کو  مارچ دوہزار سترہ میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی یہ گرفتاری اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ایک انتطامی  نظربندی کے جابرانہ قانون  کے تحت کی تھی اور صرف تین ماہ کے لیے کی تھی۔ جس میں بعد ازاں اضافہ کر دیا۔ اب اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر تین ماہ مزید نظر بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ قانون کے مطابق  رہا نہ ہو سکیں۔

واضح رہے حموری ایک فلسطینی رائٹس گروپ میں فیلڈ ریسرچر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ وہ اب تک اسرائیلی جیلوں میں نو سال قید کاٹ چکے ہیں اور ایک سے زائد بار انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہنے کی پاداش میں جیل جا چکے ہیں۔ دو سال سے زیادہ عرصہ قبل انہوں نے مغربی کنارے میں داخل ہونا چاہا تو اسرائیلی قابض فورس نے انہیں اجازت نہ دی۔

 گذشتہ سال اکتوبر میں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے بعد ہی اسرائیلی قابض اتھارٹی نے صلاح حموری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی مقبوضہ یروشلم میں  مستقل رہائش کا حق ختم کر دیا تھا۔ اگرچہ صلاح حموری فلسطین کے مسلمہ شہری ہیں ۔وہ فلسطین میں ہی پیدا ہوئے یہیں پلے بڑھے اور یہیں ساری زندگی گذاری ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ان کا فون بھی ہیک کر لیا تھا۔ تاکہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم سے متعلق اطلاعات تک رسائی پا سکیں نہ کسی دوسرے سے شئیر کر سکیں۔ اسرائیلی خفیہ ادارے عام طور پر فلسطینیوں کے فونز کے ساتھ یہ حرکت کرتے رہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan