اسرائیلی جیلوں میں قید اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما عباس السید نے مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی کارروائیوں کے حوالے سے انسانی حقوق کے اداروں کی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے- عباس السید نے برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ میں حماس کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی خبر شائع ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی حماس کے خلاف پر تشدد کارروائیاں بزدلانہ حرکت ہیں- حماس کے متعدد کارکن شہید کر دیئے گئے اور بعض نفسیاتی امراض کا شکار ہو گئے ہیں- واضح رہے کہ دی گارڈین اخبار کے مطابق مغربی کنارے میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اہلکار عباس ملیشیا کی کارروائیوں میں شریک ہیں- سی آئی اے کے افسران تفتیشی مراکز میں موجود ہیں – وہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کو احکام دیتے ہیں اور انہیں تشدد کے طریقے سکھاتے ہیں – عباس السید نے مزید کہا کہ تشدد کی کارروائیوں میں امریکی شرکت کوئی نئی بات نہیں ہے – لیکن اذیت ناک امر یہ ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کو تشدد کی تربیت فراہم کرنے میں بعض عرب ممالک بھی شریک ہیں –