Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

انسانی حقوق کارکن عمر عساف کی گرفتاری، حماس کی شدید مذمت

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اتھارٹی کے سکیورٹی ادارے مغربی کنارے میں سیاسی بنیادوں پر تعاقب اور گرفتاریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے رام اللہ میں ان کے گھر سے سابق اسیر اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن عمر عساف کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ان اداروں کی جانب سے قومی پکاروں سے مجرمانہ بے نیازی اور آزاد قومی آوازوں کو بزورِ طاقت دبانے کی کوششوں کا واضح عکاس ہے۔

مرداوی نے ایک بیان میں مزید کہا کہ یہ گرفتاریاں عوامی آزادیوں اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات سکیورٹی اداروں کو اپنے ہی مظلوم عوام کے تحفظ کے بجائے ان کے مدِ مقابل لا کھڑا کر رہے ہیں اور وہ بھی ایک ایسے نازک وقت میں جب پورے مغربی کنارے کو قابض اسرائیل کی بڑھتی ہوئی وحشیانہ جارحیت اور آباد کاری کے اس سنگین فتنے کا سامنا ہے جس کے خلاف تمام قومی کوششوں کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خطرناک پالیسیوں کے بھیانک نتائج سے سخت خبردار کیا جن کا واحد مقصد فلسطینیوں کی قومی، سماجی اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غاصب صہیونی دشمن کے خلاف جاری تحریکِ مزاحمت کا گلا گھونٹنا ہے۔ مرداوی نے تمام سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مرداوی نے تمام فلسطینی دھڑوں اور قومی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ان ناانصافیوں کے خلاف عوامی، قانونی اور میڈیا کی سطح پر اپنی تمام تر کوششوں کو مجتمع کریں اور سرگرم کارکنوں و عوام کو سیاسی انتقام اور اس جبری و ظالمانہ قید و بند سے بچانے کے لیے ہر ممکن دباؤ ڈالیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan