Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

انروا پر اسرائیلی حملوں پر عالمی خاموشی ناقابل قبول، حماس

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے نو یورپی ممالک کے ساتھ کینیڈا اور جاپان کی جانب سے قابض اسرائیلی حکام کے ان جابرانہ اقدامات کی مذمت کا خیر مقدم کیا ہے جو فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات میں القدس شہر میں انروا کے دفاتر کو مسمار کرنا بھی شامل ہے جبکہ ان ممالک نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں تک انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ادارے کے کام کے تسلسل کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

حماس نے ایک پریس بیان میں ان ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلانیہ مؤقف کو عملی اور دباؤ پر مبنی اقدامات میں ڈھالیں تاکہ ’انروا‘ بلا رکاوٹ اپنا امدادی کردار دوبارہ انجام دے سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی پالیسیوں کے باعث فلسطینی عوام ایک بڑھتی ہوئی انسانی تباہی سے دوچار ہیں جس کے ہوتے ہوئے کسی تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

حماس نے دنیا کے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ اسی نوعیت کے مضبوط مؤقف اختیار کریں قابض اسرائیل کے طرز عمل کی مذمت کریں اور ’انروا‘ کے خلاف اس کے اقدامات اور جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر دباؤ ڈالیں تاکہ ادارہ اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے مطابق بغیر کسی پابندی یا سیاسی بلیک میلنگ کے اپنے انسانی فرائض ادا کر سکے۔

یہ اپیلیں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ’انروا‘ کو گذشتہ کئی ماہ سے قابض اسرائیل کی جانب سے تیز ہوتی مہم کا سامنا ہے جس میں اس کی سرگرمیوں پر قدغنیں سیاسی الزامات اس کے دفاتر اور ملازمین کو براہ راست نشانہ بنانا شامل ہے بالخصوص القدس اور غزہ کی پٹی میں۔ یہ سب ایسے حالات میں ہو رہا ہے جب لاکھوں فلسطینی خاندان اپنی خوراک تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات کے لیے انروا کی خدمات پر انحصار کرتے ہیں اور مسلسل جارحیت اور محاصرے کے باعث انسانی حالات تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan