Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انتہا پسند یہودی القدس کے 40 فلسطینیوں کی بے دخلی کے درپے

palestine_foundation_pakistan_jewish-zionist-extremist-settlers1

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیل کے معروف اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے کہا ہے کہ متعصب یہودیوں کی جانب سے بیت المقدس کے مشرقی مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کو القدس سے نکالنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حال ہی میں 40 افراد کو اپنے گھر چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ یہ دھمکیاں امریکی یوم آزادی کی یاد میں ان گھروں پر قبضہ کرنے کے لیے دی جا رہی ہیں۔ اخبار نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی اراکین پارلیمان نے ان انتہاء پسند یہودیوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اس جارحانہ کارروائیوں کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے دورہ امریکا کے بعد تک موخر کر دیا جائے تاکہ اس طرح کی کسی جارحیت کی وجہ سے اسرائیل کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ اخبار نے مزید کہا ہے کہ دائیں بازوں کے انتہاء پسند اراکین پارلیمان نے فلسطینیوں کو زبردستی مقبوضہ بیت المقدس سے نکالنے کی کارروائی کو نیتن یاھو کے دورہ امریکا تک موخر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں ان گھروں کو خالی کرانے کے اس کارروائی کی تکمیل کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan