Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انتہاء پسند یہودیوں کی سلوان میں مسجد پر حملے کی کوشش ناکام

palestine_foundation_pakistan_cars-settlers-silwan

مسجد اقصی کے جنوب میں بیت المقدس کے شہریوں اور غاصب یہودیوں کے مابین اس وقت شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں جب یہودیوں نے سلوان کالونی کی مسجد عین پر حملے کی کوشش کی۔ درجنوں غاصب یہودیوں نے مسجد پر علی الصبح اس وقت حملہ کیا جب مسلمان سو رہے تھے، تاہم مسلمانوں کے جاگ جانے کی وجہ سے یہودیوں کو اس مقام سے بھاگنا پڑا، ذرائع کے مطابق مسلمانوں کے بروقت جاگنے اور کارروائی نہ کرنے کی صورت میں انتہاء پسند یہودی باآسانی مسجد کو شدید نقصان پہنچا سکتے تھے۔ اس موقع پر غاصب یہودیوں کی مدد کے لیے اسرائیلی فوج بھی موقع پر آن موجود ہوئی جس پر سلوان کے رہائشیوں اور اسرائیلی فوج کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہو گیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور ان پر زہریلی گیس کے شیل برسائے۔ جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور ان پر پٹرول بم برسائے، اس موقع پر نوجوانوں کے ایک دوسرے گروہ نے غاصب یہودیوں کو مسجد سے فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ اس موقع پر غاصب یہودیوں اور سیکیورٹی گارڈز کی چار کاریں مکمل طور پر جلا دیں گئیں جبکہ 20 کاروں کو جزوی طور پر نذرآتش کر دیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan