Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

انتخابات کے انعقاد کا اعلان فلسطینی تقسیم کو جاری رکھنے کے مترادف ہے

dr-musa-abu-marzuq اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیوروکے نائب سربراہ موسی ابومرزوق نے فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے انتخابات کے انعقاد کے اعلان کو فلسطینی تقسیم جاری رکھنے کے مترادف قرار دیا ہے – انہوں نے عرب سیٹلائٹ چینل الجزیرہ کو بیان میں کہا کہ محمود عباس نے فلسطینی مفاہمت کے لیے مصری کوششوں کو نقصان پہنچایا ہے- موسی ابو مرزوق نے واضح کیا کہ محمو دعباس کی مدت صدارت ختم ہو چکی ہے- وہ غیر آئینی صدر ہیں- ان کے فرمان کی کوئی دستوری حیثیت نہیں – موسی ابو مرزوق نےکہا کہ غزہ میں انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا جس کی محمود عباس توقع کر رہے ہیں- کیونکہ فلسطینی قومی اتفاق رائے کے بغیر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں- محمود عباس کے غیر دستوری اقدام کے جواب میں حماس کے پاس کئی راستے ہیں- حماس کی خواہش فلسطینی قومی اتفاق رائے ہے- موسی ابومرزوق نے کہاکہ فلسطینی اتھارٹی بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan