مرکزاطلاعات فلسطین “معطی” کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس سال 2022 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 54 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جب کہ فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 16 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔
گذشتہ اپریل میں فلسطین کی 8 مختلف گورنریوں میں 23 شہری مارے گئے جن میں سے 11 جینین گورنری شہید اور 1,623 دیگر زخمی ہوئے۔ مزاحمتی کارروائیوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 56 دیگر زخمی ہوئے۔
’معطی‘ نے رپورٹ کیا کہ اپریل کے دوران اس نے 1,510 کارروائیوں کا اندراج کیا جس میں 76 فائرنگ کے حملے اور قابض افواج کے ساتھ مسلح جھڑپیں شامل ہیں، جن میں سے 34 صرف جینن میں ہوئیں۔
گذشتہ مارچ میں معطی سینٹر نے اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں 20 شہریوں کی موت اور 612 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔ شہد اور زخمیوں میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل تھے۔
مارچ میں فلسطین میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں ہونے والی اموات 2017 کے بعد ایک ماہ میں سب سے ہیں۔ مارچ میں مزاحمتی کارروائیوں میں 12 اسرائیلی ہلاک اور 64 دیگر زخمی ہوئے۔
معطی نے رپورٹ کیا کہ مارچ کے دوران فلسطینیوں نے 821 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے اور اندرون فلسطین کے مقبوضہ حصے میں 2017 کے بعد سے ایک ماہ میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔