Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی منصوبوں کی نگرانی میں سرگرم

palestine_foundation_pakistan_boycott-american-company-general-electric

اسرائیلی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی معروف تعمیراتی کمپنی” جنرل الیکٹرک” مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہے. یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری روکنے کے لیے اسرائیل سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے پر واشنگٹن اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ریڈیو کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی کمپنی مقبوضہ بیت المقدس میں جبل ابو غنیم کے مقام پر قائم یہودی کالونی” ھجیگون” میں واٹر سپلائی کی مختلف اسکیموں کی نگرانی کر رہی ہے. یہ منصوبہ گذشتہ ایک سال سے زیر تکمیل ہے جس پر تقریبا 30 لاکھ شیکل لاگت آئے گی.
ریڈیو رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی اس کے علاوہ بعض دیگر مقامات پر اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے. یہ تمام منصوبے مقبوضہ بیت المقدس کے ان علاقوں میں جاری ہیں جہاں اسرائیل نےغیر قانونی طور پر یہودی بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں.
خیال رہے کہ امریکی کمپنی کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی تعمیراتی منصوبوں کی نگرانی کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب حال ہی میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکا کی مختلف تعمیراتی کمپنیاں مقبوضہ مغربی کنارے میں فینانسنگ میں ملوث ہیں.
دوسری جانب امریکی کمپنی کےالقدس میں اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کرنے پر مبصرین نے شدید تنقید کی ہے. مبصرین کا کہناہے کہ امریکی دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے. ایک جانب وہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردے رہا ہے جبکہ دوسری جانب اس کی تعمیراتی کمپنیاں خود اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan