Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکی ویٹو فلسطینی مصالحت کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-barack-obama-us-president3

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کے قریبی ساتھی اور فتح کے رہ نما نے اسلامی تحریک مزاحمت – حماس کے اس موقف کی تائید کی ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے درمیان مصالحت اور داخلی انتشار ختم کرنے کی راہ میں اصل رکاوٹ امریکی “ویٹو” ہے۔ لبنان کے کثیر الاشاعت روزنامے “السفیر” نے محمود عباس کے ٹکنالوجی امور کے مشیر اور فتح کی انقلابی کونسل کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل صبری صیدم کے حوالے سے بتایا ہے کہ “فلسطینی مصالحت سے متعلق امریکی تحفظات ابھی ختم نہیں ہوئے۔ فلسطینی مصالحت کسی پرامن پراسس کی راہ میں رکاوٹ نہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں منی سٹیٹ بنا کر فلسطینیوں کے متحدہ فلسطینی ریاست کے خواب کو چکنا چور نہیں کیا جانا چاہئے۔ ایسا کرنے والے کسی طور پر فلسطینیوں کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔ امریکیوں سے مذاکرات میں شریک فتح تحریک کے رہ نما نے واشنگٹن میں اپنی ملاقاتوں کا نچوڑ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ” میں نہیں کہہ سکتا کہ امریکا عملی اقدامات اٹھانے میں کوئی دلچسپی رکھتا ہے۔” صیدم کے بہ قول کہ فلسطینیوں کی پہلی ترجیح غزہ کا ہر طرح کا محاصرہ ختم کرانا ہے اور فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ خطے میں موجود پولرآئزیشن ان مصالحتی کوششوں کی راہ میں ایک رکاوٹ ضرور ہے تاہم علاقے کے ممالک کی حوصلہ افزائی سے اس پولرآئزیشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan