واشنگٹن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکا میں مختلف سروے رپورٹس بتاتے ہیں کہ عوام میں ایران جنگ سے متعلق عدم اطیمنان بڑھتا جا رہا ہے
اے پی نیوز کے مطابق ایک تازہ پول میں واضح ہوا ہے کہ امریکا میں اکثریت (زیادہ تر عوام) کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی ’’زیادہ دور تک جا چکی ہے‘‘ اور اسے روکا جانا چاہیے۔
پول کے نتیجے کے مطابق تقریباً 59 فی صد امریکیوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی بہت آگے جا چکی ہے، اور ایران پر فوجی کارروائی غلط فیصلہ تھا، جب کہ صرف 26 فی صد نے اس جنگ کو ’’مناسب‘‘ قرار دیا اور 13 فی صد نے کہا کہ کارروائی ’’کافی نہیں گئی۔‘‘
سروے کے مطابق 61 فی صد امریکی شہری صدر ٹرمپ کی ایران پالیسیوں سے ناخوش ہیں، 61 فی صد شہریوں کا خیال ہے ٹرمپ ایران میں کارروائی کو سنبھال نہیں پا رہے، 45 فیصد شہریوں کے مطابق ایران میں امریکی کارروائی بہترنہیں جا رہی۔