Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

امریکہ کی نریندر مودی کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت

واشنگٹن -(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے وزیرِ اعظم کو غزہ کی تعمیرِ نو اور وہاں امن قائم رکھنے کے لیے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

 انڈیا میں امریکی سفیر سرجیو گور نے وزیرِ اعظم مودی کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھیجے گئے دعوت نامے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

غزہ ’بورڈ آف پیس‘ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی کے بعد دوسرے مرحلے میں تعمیرِ نو کے 20 نکاتی منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت غزہ میں ’بین الاقوامی استحکام فورس‘ کا قیام بھی شامل ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں پر اس سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور یہ اس کی غزہ پالیسی کے بالکل برعکس ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan