Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

امریکہ کی جارحیت عالمی امن کے لیے خطرہ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان

 

لاہور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اجلاس منصورہ میں سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی، نذیر احمد جنجوعہ، سید عبد الوحید شاہ، سید لطیف الرحمن شاہ، مولانا نعیم بادشاہ، فرحان شوکت ہنجرا نے شرکت کی، جبکہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری، حافظ عبد الغفار روپڑی، سید اسد عباس نقوی، سید اسامہ شاہ بخاری اور مولانا عبد الوحید روپڑی نے زوم کے ذریعے اجلاس میں حصہ لیا۔

لیاقت بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جارحانہ اور بدمعاشانہ رویہ پہلے امت مسلمہ کے لیے خطرہ تھا، لیکن اب دیگر آزاد ممالک بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں رہا اور امریکہ آزاد و خودمختار ممالک کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں رجیم چینج امریکی اور اسرائیلی ہدف ہے اور فلسطین کی صورتحال دن بدن مزید خراب ہوتی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ ملی یکجہتی کونسل کا آئندہ اجلاس 14 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کا بنیادی مقصد امت مسلمہ میں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan