Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

خاص خبریں

امریکہ نے فلسطین میں فوجی اڈہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

امریکی فوج مغربی ایشیا میں ایک نئے مستقل فوجی اڈے کے قیام پر کام کر رہی ہے، جو کہ غزہ کے ساتھ ملحقہ علاقہ صحرائے نقب میں، غزہ کی سرحد کے قریب بنایا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ فلسطین میں سب سے بڑا فوجی اڈہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہاہے جہاں پر تقریباً 10,000 فوجیوں کے قیام کی گنجائش ہو گی۔ واضح رہے کہ قطر اور کویت میں موجود سب سے بڑے امریکی اڈوں کے بعد یہ اڈہ سب سے بڑا فوجی اڈہ تصور کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فوجہ اڈے پر تمام قسم کے طیاروں کی آمد و رفت کے لیے رن وے، ایک بڑا لاجسٹکس سینٹر، اور طویل مدتی عملے کے قیام کے لیے رہائش شامل ہوگی۔ امریکی حکومت اس فوجی اڈے کے تعمیراتی کام کو 2 سے 3 سال میں مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری طرف شام میں بھی امریکی فوجی موجودگی قائم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور امریکہ نے جولانی حکومت کےساتھ مل کر دمشق میں بھی فوجی اڈہ قائم کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔یہ سب اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ خطے کے لیے محض ایک خطرہ ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan