مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
ایران کی اسمبلی اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان کے معروف صحافی میزبان حامد میر سے گفتگو میں کہاکہ ایک مسلمان کے منتخب ہونے سے امریکہ اور صہیونی حکومت کے ظلم ختم نہیں ہوں گے۔یہ گفتگو انہوںنے پاکستان کے حالیہ تین روزہ دورے کے دوران نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹر ویو کے دوران کی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے معروف صحافی حامد میر کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ “کیا نیویارک میں مسلمان (زُہران ممدانی) کے میئر بننے سے ایران اور امریکہ کے درمیان غلط فہمیاں ختم ہو جائیں گی؟”
تو قالیباف نے جواب دیا کہ میں یہ نہیں مانتا کہ ایک فرد کے منتخب ہونے سے امریکہ اور صہیونی حکومت کے مظالم ختم ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بہرحال، ٹرمپ اور نیتن یاہو کی تمام کوششوں کے باوجود اُس کا کامیاب ہونا غزہ اور ایران کی جنگ میں ان دونوں کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ معتبر سروے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ امریکہ کے اندر فلسطین کے حامیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔