رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ، عراق افغانستان لبنان اور فلسطین میں ناکام ہوچکا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تمام تربلند بانگ دعووں کے باوجود غزہ میں حماس کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ اور یہ ایک امریکہ کی روزافزوں کمزوری اور زوال کی ناقابل انکار علامت ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف منظور کی گئي قرارداد اور اس کے ساتھ ساتھ مغربی حکام کے بیانات اور ان کی فوجی دھمکیوں کی طرف اشارہ کیااورفرمایا مغربی حکام اس طرح گفتگو کرتے ہیں تاکہ ہم سمجھیں کہ ان کی دھمکیوں کے پیچھے خطرہ ہے البتہ دھمکیاں کھوکھلی ہوں یا حقیقی، اسلامی انقلاب کی حفاظت کے لئے ہماری غیور قوم اور ملک کو ہرطرح کے حالات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔.
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی معنوی بنیاد گذشتہ تین دھائيوں میں اس انقلابی اور عوامی ادارے کی لچک اور قابل تحسین کارکردگي کا بنیادی سبب ہے۔
واضح رہے کہ آج کی اس تقریب میں جو تین شعبان المعظم سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے انجام پائی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی حکام، افسران اور کمانڈر موجود تھے ۔