وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکہ کے صدر براک اوباما نے ٹیلی فون پر کئی ملکوں کے سربراہوں سے مصر کی صورتِ حال پر بات کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو، سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ اور برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ بات چیت میں مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکہ اسرائیل اور ان کے حلیف ملکوں کی تشویش کی بنیادی وجہ یہ کہ صدر حسنی مبارک کی حمایت اور مدد کے بغیر اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقے غزہ کا محاصرہ بھی موثر طور پر ممکن نہیں بناسکتا تھا جبکہ پچھلے تین عشروں سے زائد عرصے سے امریکہ کے بعد مصر خطے میں اسرائیل کے لیے سب سے اہم حلیف رہا ہے۔