Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا: یہودیوں پر تنقید کی پاداش میں خاتون صحافی ڈگری سے محروم

palestine_foundation_pakistan_helen-thomas-member-of-the-white-house-press-corps-an-american-author-and-a-former-news-service-reporter-hearst-newspapers-columnist4

امریکا کی ایک یونیورسٹی نے لبنانی نژاد معروف امریکی خاتون صحافی اور “ھیلن ٹوماس” کی اعزازی ڈگری جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے. یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹوماس نے ایک سال قبل فلسطین میں یہودیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین میں یہودیوں کا وجود غیر قانونی ہے انہیں واپس انہی ملکوں میں چلے جانا چاہیے جہاں سے وہ فلسطین میں آئے ہیں.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی یونیورسٹی “وین اسٹیٹ پیٹریاٹ” نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر لبنانی نژاد ٹوماس کے لیے اعزازی ڈگری کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب انہیں گذشتہ برس ان کے یہودیوں کے بارے میں ریمارکس پر یہ ڈگری نہیں دی جا رہی.
یونیورسٹی کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ھیلین ٹوماس کے بیان سے گذشتہ برس وائٹ ہاٶس میں بڑے پیمانے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، کیونکہ ٹوماس کے ایک ٹی وی شو میں یہودیوں کے بارے میں ریمارکس نہایت خطرناک اور سام دشمنی کا مظہر تھے.
خیال رہے کہ امریکا میں صہیونی حمایت کی بھینٹ چڑھنے والی ٹوماس واحد خاتون نہیں بلکہ ماضی قریب میں اس طرح کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں امریکیوں نے یہویوں کو تنقید کی پاداش میں ان کے جائز اور مسلمہ حقوق سے بھی محروم کر دیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan