امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاری کے عمل کو توسیع دینے کے حوالے سے اسرائیل کو گرین سگنل دے دیا۔
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ”ہارٹز” کے مطابق امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے یہودی آبادکاری کے عمل میں توسیع کرنے کے اعلان پر اسرائیلی سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، بلکہ انہوں نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی کہ یہودی آبادیوں میں توسیع کرنے کے اعلان کے لیے جس وقت کا انتخاب کیا گیا وہ غلط تھا۔
جوزف بائیڈن کے خیال میں اسرائیلی وزیر اعظم کو امریکی نائب صدر کے دورے کے دوران یہودی آبادیوں میں توسیع کا اعلان نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ ان کے دورے کے بعد یہ اعلان کرنا چاہیے تھا۔