Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“امریکا اور اسرائیل فلسطین میں مفاہمتی کوششیں ناکام بنا رہے ہیں”

dr-omar-abdelrazek-hamas-mp-a-former-finance-minister سابق فلسطینی وزیرمالیات اورمجلس قانون سازکے رکن ڈاکٹرعمرعبدالرزاق نے کہا ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور عباس ملیشیا نے شہریوں بالخصوص حماس کے اراکین کو گرفتار کرکے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی عدالتوں کی جانب سے زیر حراست افراد پر تشدد کا سلسلہ بند کرنے اور قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات کے باوجود تشدد بدستور جاری رہا۔ ہفتے کےروز مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی دباؤ سے جسمانی تشدد کے بعض طریقے چھوڑ دیے گئے ہیں تاہم ان کی جگہ کئی نئے طریقے ایجاد کر لیے گئے ہیں، عباس ملیشیا عقوبت خانوں میں اب بھی زیرحراست افراد کو کرسیوں سے باندھے رکھنا، قیدیوں کو طویل دیر تک کھڑا رکھنا، نیند سے محروم کرنا، گندے اور آلودہ فرش پر لیٹنے پر مجبور کرنا، تاریک اور تنگ کوٹھریوں میں پابند سلاسل کرنا اور بیماری کی حالت میں بنیادی ادویات سے محروم کرنے جیسی سزائیں شامل ہیں۔ ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ اس کے علاوہ دیگر نفسیاتی تشدد کے طریقوں میں طعام سے محروم رکھتے ہوئے کئی دن تک بھوکا رکھنا اور قیدیوں کو ان کے عزیزوں کو گرفتار کرنے کی دھمکیاں دینا بھی شامل تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عباس ملیشیا سیاسی بنیادوں پر قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے، حماس اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو دوران حراست زیادہ ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مغربی کنارے میں مجلس قانون ساز کے اراکین کو ہراساں کرنے اور ان کی زندگی تنگ کرنے کا سلسلہ 2006ء میں اس وقت شروع ہوا تھا جب مجلس قانون سازمیں حماس کے اراکین نے اکثریت حاصل کی تھی، اس کے بعد سے اب تک مجلس قانون ساز کے نظام کو معطل کرنے کی مسلسل کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ فلسطین میں مفاہمت کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ مفاہمت کی کوششوں میں ناکامی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے، امریکا اور اسرائیل مسلسل مفاہمت کے عمل میں تعطل پیدا کرنے کے لیے رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں، جب تک امریکا اور اسرائیل کا ویٹو اور فلسطینی امور میں ان کی مداخلت جاری ہے مفاہمت کی کوششیں کامیاب نہیں ہو کتیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan