Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امداد بند کرنے کی امریکی دھمکی پر سلام فیاض کی چاپلوسی

palestine_foundation_pakistan_salam-fayyad

مغربی کنارے میں فتح کی مستعفی حکومت کے وزیراعظم سلام فیاض نے امریکا کی جانب سے امداد بند کرنے کی دھمکی پر نہایت بزدلانہ اور چاپلوسی پر مبنی ردعمل کا اظہار کیا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو جنین میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلام فیاض نے کہا کہ انہیں امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مذمت میں قرارداد لانے پر امداد بند کرنے کی دھمکی پر افسوس ہے. انہوں نے صدر براک اوباما سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد بند نہ کرے بلکہ اس میں اضافہ کرے. ایک سوال کے جواب میں سلام فیاض کا کہنا تھا کہ انہیں یہ توقع نہیں کہ امریکا محض اسرائیل کی مخالفت کی پاداش میں فلسطینیوں کو قانونی امداد سے محروم کرے گا. لیکن پھر بھی اگرامریکا نے ایسا کیا تو یہ افسوسناک ہو گا. سلام فیاض کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فلسطینیوں کو امداد کی ضرورت نہ کہ پہلے سے جاری امداد بند کرنے کی گنجائش ہے. خیال رہے کہ سلام فیاض نے یہ موقف ایک ایسے وقت میں اپنایا ہےامریکا نے دھمکی دی ہے کہ اگر فلسطینیوں نے سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مذمت میں قرارداد لانے پر اصرار جاری رکھا ان کی امداد بند کر دی جائے گی.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan