غزہ کے محاصرے کے خلاف پاپولر کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جمال الخضری نے امدادی ممالک سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی تعمیرنو کے وعدے پورے کریں اور اسرائیل پر تعمیراتی سامان غزہ لے جانے کے لئے دباو ڈالیں تاکہ جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کام شروع ہو سکے- گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے دنیا بھر کے آزادی پسند لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور فلسطینی عوام کا حوصلہ بڑھانے کیلئے آگے آئیں اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں- انہوں نے بتایا کہ ان کے غیرملکی دورے کا مقصد لوگوں کو غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات اور مصائب سے آگاہ کرنا اور مسئلہ فلسطین کے لئے زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کرنا تھا- انہوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے نظام بپاشی کی بحالی اور کسانوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے تشکیل دیئے گئے منصوبوں کی تفصیل بھی بیان کی- اپنے غیرملکی دورے کے دوران ڈاکٹر جمال الخداری مصر‘ قطر اور ترقی گئے اور وہاں مختلف حکومتی و غیرحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کی-