Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلے کے شرکاء کا خود کوبحری جہازوں سے باندھنے کا فیصلہ

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-freedom-flotilla1

یورپ سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کی غرض سے آنے والے امدادی بحری بیڑے کی انتظامیہ اور دیگر شرکا نے اسرائیلی دھمکیوں پرخبردار کیا ہے کہ بحری جہاوں پرحملہ کیا گیا تو صہیونی حکومت کو اس کے سنگین نتائج بھگتا ہوں گے. شرکا نے اسرائیلی دھمکیوں کو “بحری قذاقی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ان پرحملہ کرنے کی کوشش کی تو خود کوجہازوں سے باندھ لیں گے۔
برسلز میں غزہ کے لیے معاشی ناکہ بندی کے خاتمے سے متعلق قائم ” یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی” کے رکن رامی عبدہ نے جمعہ کے روز انطالیہ سے غزہ روانہ ہوتے وقت بحری بیڑے میں ایک بیان میں کہا کہ “شرکاء قافلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایک بلاک کی صورت میں غزہ جائیں گے اور خود کو جہازوں کے ساتھ آہنی زنجیروں سے باندھ دیں گے تاکہ صہیونی فوج انہیں جہازوں سے نہ اتار سکے۔ انہوں نے کہا کہ بحری جہاز فلسطین کے اپنے سمندرمیں رہیں گے اور اسرائیل نے ان پرحملے کی کوشش کی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔
عبدہ نے کہا کہ امدادی قافلےکے ہمراہ آنے والی 750 سے زائد عالمی شخصیات نے ہر صورت میں غزہ پہنچنے کا عزم کیا ہے. اس سلسلے میں قابض صہیونی فوج نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس کا شرکا نہ صرف بھر پور دفاع کریں بلکہ اسرائیلی مظالم کے خلاف غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ قافلے کے ساتھ آنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے محصور زدہ ڈیرھ ملین مفلس لوگوں سے بہتر نہیں اور جنگی جرائم کا شکار ان فلسطینیوں کی مدد ان کی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔
یورپی مہم کے رکن نے کہا کہ ہمارے قافلے میں شامل کسی جہاز میں اسلحہ یا جنگی سامان نہیں، ہمارا مقصد اور منزل واضح ہے اور اس کا شروع سے اب تک باربار اعلان کیا جاچکا ہے۔ ہم صرف غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے جا رہے ہیں اور ہمارے پاس صرف امدادی سامان ہے. جس میں اشیائے خوردنوش، کپڑے اور تعمیرات کا سامان شامل ہے۔
دوسری جانب یورپی مہم کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بحری بیڑےمیں شامل مسافر بردار جہازنمبر”8000″ جس میں شرکاء قافلہ سوار تھے میں فنی خرابی کے باعث تمام مسافروں کو ایک دوسرے جہاز میں منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئر لینڈ سے آنے والے امدادی قافلے “آزادی” کئی بحری جہازوں کے ساتھ غزہ کی طرف گامزن ہے۔ بحری بیڑے میں 10 ہزارٹن سے زائد امدادی سامان غزہ لایا جا رہا ہے. جبکہ قافلے میں انسانی حقوق کی تنظیموں ، عالمی اراکین پارلیمان اور صحافیوں سمیت 750 افراد غزہ آ رہے ہیں۔
دوسری طرف قابض صہیونی حکومت نے قافلے کی راہ روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے بحریہ کو قافلے پرشب خون مارنے کی ہدایت کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan