Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلے کی راہداری کے حصول کے لیے مصر سے رابطے میں ہیں: بیراوی

palestine_foundation_pakistan_lifeline-5-aid-convoy-to-the-gaza-strip61

غزہ کی جانب امدادی سامان لے کر یورپ سے آنے والے امدادی قافلے “لائف لائن5″ اپنی منزل غزہ کی جانب مسلسل گامزن ہے. قافلے کے ترجمان محمد زاھر البیراوی کا کہنا ہے کہ قافلہ جلد شام کی بندرگاہ لاذقیہ سے مصری بندرگاہ العریش کی جانب روانہ ہو گا. مصر پہنچنے کے بعد قافلے کو غزہ داخلے کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے مسلسل مصری حکام سے رابطے میں ہیں. دمشق میں مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال 31 مئی کو ترکی کے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد پوری دنیا میں غزہ کے شہریوں سے ہمدردی میں اضافہ ہوا ہے. یہی وجہ ہے کہ یورپ کی جانب سے موجودہ امدادی قافلے” لائف لائن 5″ میں پہلے سے زیادہ اور بڑھ چڑھ کرشہریوں نے حصہ لیا ہے. البیراوی کا کہنا تھا کہ قافلہ اپنی منزل مقصود یعنی غزہ کی پٹی کی طرف گامزن ہے، اور ہمیں امید ہے کہ مصر العریش بندرگاہ سے امدادی قافلے کے سامان کو ٹرکوں پرلاد کے رفح راہداری کے راستے غزہ جانے میں کسی میں قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرے اور ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی. ایک سوال کے جواب میں البیراوی کا کہنا تھا کہ شامی شہریوں نے ان کی توقع سے بڑھ کر امدادی سامان جمع کرایا ہے، شہریوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث امدادی قافلےکا دمشق میں قیام سات اکتوبر تک بڑھایا ہے تاہم اس کے بعد قافلہ لاذقیہ بندر گاہ کی طرف روانہ کر دیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ امدادی قافلے میں کل 25 ممالک کے مندوبین اور انسانی حقوق کے اہلکار شریک ہیں. دنیا بھرسے آنے والے ان رضاکاروں نے ترکی میں فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے رضاکاروں کی قبروں پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے. ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیر کی صبح اردن، لبنان اور دیگر خلیجی ممالک کے امدادی ٹرک بھی سامان لے کر شام پہنچیں گے جہاں سے وہ امدادی سامان بھی بحری جہازوں پر لادا جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan