Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی قافلہ “میلوں مسافت کی مسکراہٹ2” غزہ داخل

palestine_foundation_pakistan_mile-of-smiles-aid-rafah1

یورپ سے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر آنے والا امدادی قافلہ “میلوں مسافت کی مسکراہٹ2” خشکی کے راستے مصر سے ہوتے ہوئے غزہ پہنچ گیا ہے. امدادی قافلے میں عرب ممالک اور یورپ سے تعلق رکھنے والی 43 اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں.امدادی قافلے میں 46 ایمبو لنسیں، طبی آلات، ادویہ ، غذائی سامان اور اسٹیشنری شامل ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی امدادی قافلہ پیر کے روز مصر پہنچ گیا تھا تاہم مصری حکام کی جانب سے اسے روکا گیا تھا، تاہم پیر کی شام کو قافلے کوغزہ داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی. دوسری جانب قافلہ کمیٹی کے ترجمان عصام یوسف نے غزہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مصری حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قاہرہ حکام نے ان کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی اور انہیں غزہ کی سرحد عبور کرنے میں ہر قسم کی سہولت فراہم کی گئی ہے. قافلے کی آمد پر شہریوں اور غزہ کی حکومت کے کئی اہم عہدیداروں نے شرکاء قافلہ کا رفح بارڈر پر استقبال کیا. عام شہریوں کے لیے لایا گیا امدادی سامان وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی نگرامی میں شہریوں میں تقسیم کیا گیا.خیال رہے کہ “قافلہ مسکراہٹ ون” گذشتہ برس نومبر میں امدادی سامان لے کرغزہ آیا تھا. اس قافلے میں 102 چھوٹی گاڑیاں، ایمولینسیں اور بچوں کی ضرورت کا سامان شامل تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan